جانِ جہاں

منّی کو کیا وہ خذف⚠️ کو گوہر کریں

چاہیں تو ایک آن میں دوشخ⚠️ قمر کریں

نامِ علی سے ضرب لگائیں عدو پہ ہم

نامِ رسولِ پاک ﷺ کو اپنی سپر کریں

لب پر رہے درود بتوفیقِ حق سدا

یادِ نبی ﷺ سے روح کا آباد گھر کریں

یوں آپ ﷺ کا خیال ہو پیوستِ جان و دل

پیشِ نظر وہی ہوں نظر ہم جدھر کریں

اُن کے ہی راستے پہ ہو تمام عمر

ذکرِ رسولِ پاک ﷺ ہم آنکھوں پہر⚠️ کریں

میں جمع دونوں، ذاتِ خدا، ذاتِ مصطفیٰ ﷺ

اِن میں تمیز خوب ہم تم سوچ کر کریں

ساجدؔ خدا نصیب کرے حبِّ مصطفیٰ ﷺ

شاہِ رسل ﷺ کی پیروی شام و سحر کریں