← جانِ جہاں
1
منّی کو کیا وہ خَذف⚠️ کو گوہر کریں
چاہیں تو ایک آن میں دوشخ⚠️ قمر کریں
2
نامِ علی سے ضرب لگائیں عَدُوّ پہ ہم
نامِ رسُولِ پاک ﷺ کو اپنی سپر کریں
3
لب پر رہے درود بتوفیقِ حق سدا
یادِ نبی ﷺ سے روح کا آباد گھر کریں
4
یوں آپ ﷺ کا خِیال ہو پیوستِ جان و دِل
پیشِ نظر وہی ہوں نظر ہم جدھر کریں
5
اُن کے ہی راستے پہ ہو تمام عمر
ذِکرِ رسُولِ پاک ﷺ ہم آنکھوں پہر⚠️ کریں
6
میں جمع دونوں، ذاتِ خُدا، ذاتِ مُصطفٰؐے ﷺ
اِن میں تمیز خوب ہم تم سوچ کر کریں
7
ساؔجِد خُدا نصیب کرے حبِّ مُصطفٰؐے ﷺ
شاہِ رُسُل ﷺ کی پِیرَوی شام و سحر کریں