جانِ جہاں
1

چاہے جو اُنہیں ایسا طلبگار کہاں ہے

بے چین ہے رحمت کہ گنہگار کہاں ہے

2

ہم اُس کے گُلِ رُخ سے کمیں گے⚠️ بہاریں

جو آپ ﷺ کی اُلفت میں ہے سَرشار، کہاں ہے

3

اَنوار کی کثرت ہے مگر دِل میں ہے حَسرت

آنکھوں میں مِری جوہرِ دِیدار کہاں ہے

4

مل جائے کوئی مردِ مقایش⚠️ تو پوچھیں

مل⚠️ جائے کوئی مردِ صفائش⚠️ تو پوچھیں

صاف اور گھری جنس کا بازار کہاں ہے

5

صانع کا نِشاں صنع سے ہوتا ہے ہویدا

یہ ڈھونڈیے فن کار کا شہکار کہاں ہے

6

زخمی کی کسی سِمت سے آواز تو آئے

کہتا ہے مسیحا میرا بیمار کہاں ہے

7

جلووں کی بہاریں ہیں جہاں سارے میں ساؔجِد

یہ دیکھے گا مطلعِ اَنوار کہاں ہے