جانِ جہاں
1

جائیں گے ہم حبیبِ خُدا کے دیار میں

لیں گے سُکون روضہ کو ہم بھی کنار میں

2

اکثر زُباں پہ رہتا ہے نامِ رسُولِ پاک ﷺ

کہتے ہیں رات دِن خُوشی سے اس حِصار میں

3

ہم لوٹتے ہیں پھر یہیں آنے کے عزم سے

گزرے تمام عمر اسی رنگ⚠️ و کار⚠️ میں

4

ہم کو نِگاہِ لُطف سے دیکھیں گے وہ ضرور

ذر پر کھڑے ہیں اُن کے ہم اس انتظار میں

5

مفلس کو بادشاہ، خَذف کو گوہر کریں

اِذنِ خُدا سے اُن کے ہے یہ اختیار میں

6

شاہ و گَدا کا وِرد زُباں ہے درودِ پاک

محفِل بھی ہے نُور کی صحنِ حزار⚠️ میں

7

بیٹھے ہیں سانس روک کر عطّار و بولہبی⚠️

ساؔجِد گناہگار یہاں کس شُمار میں