جانِ جہاں
1

جب سے ذِکرِ مُصطفٰؐے سے دِل کی آبادی ہوئی

ہم کو بیکر⚠️ درد و رنج و غم سے آزادی ہوئی

2

آپ ﷺ کا ہر نام لیوا ہے بہت ہی خُوش نصیب

آپ سے رنج جس نے پھیرا اس کی بربادی ہوئی

3

اُن کے فیضِ نقشِ پا سے ہوئی باغِ بِہِشت

لاکھ ماضی میں کوئی ویران کی وادی ہوئی

4

وَصل⚠️ و اُس پر جو ناردا⚠️ الزام ہیں

سُن کے اعدا کی وہ باتیں سخت ناشادی ہوئی

5

یا نبی ﷺ! اس سِمت بھی ہو دیدۂ لُطف و کرم

آپ کی اُمّت غمِ دُنیا سے فریادی ہوئی

6

اُسوۂ شاہِ رُسُل ﷺ راستے روشن ہوئے

دین کے فیضان سے گھر گھر میں آبادی ہوئی

7

شوقِ نعتِ مُصطفٰؐے ﷺ ساؔجِد رگِ جاں بن گیا

جب سے میری طبع، فکرِ شعر کی عادی ہوئی