جانِ جہاں
1

دارا کی بات ہو نہ سکندر کی بات ہو

حق کے حبیب سیّد و سرُور کی بات ہو

2

اُلفت میں زِنہَار نہ گوہر کی بات ہو

زر کی ہوں سے پاکِ ابوذر کی بات ہو

3

خورشید و ماہ کی نہ گُلِ تر کی بات ہو

مِرے حضور ﷺ کے رُخِ اَنُور کی بات ہو

4

خُلد بَریں نہ گُنبدِ بے در کی بات ہو

خاتم الرسل ﷺ کے روضۂ اخضر کی بات ہو

5

ڈھونڈیں گے انبیا بھی قِیامت کے دِن ہے

اس مِہرباں شافعِ مَحشَر کی بات ہو

6

خیر البشر دعائے براہیم کا اثر

ذاتِ احَد کے نُور کے پَیکر کی بات ہو

7

دِل تَشنَگی دے سے رہتا ہے بے قرار

ساؔجِد! جَنابِ ساقیِ کوثر ﷺ کی بات ہو