← جانِ جہاں
دارا کی بات ہو نہ سکندر کی بات ہو
حق کے حبیب سیّد و سرور کی بات ہو
الفت میں زنہار نہ گوہر کی بات ہو
زر کی ہوں سے پاکِ ابوذر کی بات ہو
خورشید و ماہ کی نہ گلِ تر کی بات ہو
مرے حضور ﷺ کے رخِ انور کی بات ہو
خلد بریں نہ گنبدِ بے در کی بات ہو
خاتم الرسل ﷺ کے روضۂ اخضر کی بات ہو
ڈھونڈیں گے انبیا بھی قیامت کے دن ہے
اس مہرباں شافعِ محشر کی بات ہو
خیر البشر دعائے براہیم کا اثر
ذاتِ احد کے نور کے پیکر کی بات ہو
دل تشنگی دے سے رہتا ہے بے قرار
ساجدؔ! جنابِ ساقیِ کوثر ﷺ کی بات ہو