← جانِ جہاں
1
گر سایہ ملے آپ ﷺ کی دیوارِ حرم کا
کچھ خوف نہیں گرمیِ آلام و ستم کا
2
جو مزرعِ دِل تشنگ⚠️ تھا وہ آج ہے شاداب
اِحسان یہ سب آپ ﷺ کے ہے ابرِ کرم کا
3
جبریل بھی اس بات سے واقف نہیں زِنہَار
اندازہ ہو کیا آپ ﷺ کے قوسِ کے⚠️ قدم کا
4
وہ علمِ خداداد نبی ﷺ کا ہے فقَط رُو⚠️
جو علم کہ ہے زیرِ نِہاں لوح و قلم کا
5
ہم پائے شہِ دیں ﷺ کا نہیں کوئی جہاں میں
کب ہو مقابل ہے کوئی شانِ اَتَم⚠️ کا
6
دِل والوں کے ہے سامنے تحریرِ قضا کی
کب نام گوارا ہے اُنہیں سانحِ⚠️ جم⚠️ کا
7
تھوڑی سی جگہ چاہیے کوچے میں نبی ﷺ کے
ساؔجِد کو نہیں شوق کوئی باغِ ارم کا