جانِ جہاں

بیٹھا بعد ادب جو شہِ دوسرا ﷺ کے پاس

واللہ، خوش نصیب وہ بیٹھا خدا کے پاس

چاہیں تے⚠️ نواز دیں بے حد و بے حساب

رحمت کی ہے کلید سرِ انبیا کے پاس

یہ اُن کی بزمِ پاک کا فیضانِ خاص ہے

سلطاں بیٹھتا ہے خوشی سے گدا کے پاس

رحمت کی جو تجلّیاں مشکلِ بشر میں ہیں

وہ پوچھتی ہیں بے نوا سے حال آ کے پاس

دل میں مرے خیالِ نبی ﷺ کا ہے جائزیں⚠️

خوشیوں کا اک جہاں ہے دلِ جلا⚠️ کے پاس

پوچھیں خدا کی راہ کسی باخدا سے آپ

ہوتا ہے آشنا کا پتا آشنا کے پاس

ساجدؔ، نہیں ہے خوف مجھے یومِ حشر کا

گزری ہے زندگی مری آلِ عبا کے پاس