جانِ جہاں
1

حرم کے در و بام و مینار دیکھیں

مدینے کے شاداب گُلزار دیکھیں

2

وہ محراب و منبر پُر اَنوار دیکھیں

شہِ دیں ﷺ کا جاں بخش دربار دیکھیں

3

بھرے سیم و زر سے وہ بازار دیکھیں

وہ شیریں کھجوروں کے انبار دیکھیں

4

پہاڑ اور صَحرا، عمودی وہ ٹیلے

وہ سب راستے اُن کے دُشوار دیکھیں

5

وہ ہیں شاہراہیں کہ ہیں کہکشائیں

مراکزِ تجارت کے شوباز⚠️ دیکھیں

6

خوشہا، جملی⚠️ رحمت وہ عرفات و کعبہ

خُدا کی وہ رحمت کے آثار دیکھیں

7

یہ جی چاہتا ہے مدینے کو ساؔجِد

ہر بار جائیں کئی بار دیکھیں