جانِ جہاں
1

نہ جامِ جم پہ نہ یاقوت و لعل و گوہر پر

مِری نگاہیں بھی ہیں نبی ﷺ کے ساغَر پر

2

انیس کے ہاتھ سے ہوئی ہیں خلعتیں تقسیم

خزانے فقر کے بھنے⚠️ ہیں آپ ﷺ کے در پر

3

ہمیں چھڑائیں گے قیدِ عذاب سے آقا ﷺ

ہزار بار گَراں ہو گناہوں کا سر پر

4

نبی ﷺ کا واسطہ دے کر خُدا سے مانگیں گے

نہ عمر بھر کبھی جائیں درِ توقعر⚠️ پر

5

پتہ چلے گا وہاں اُن کی مہربانی کا

نبی ﷺ کی شان عَیاں ہوگی اہلِ مَحشَر پر

6

ہوں بے شُمار درود اور بے حِساب سلام

خُدا کے پاک نبی آخری پَیمبر ﷺ پر

7

رسُولِ پاک ﷺ کے ساؔجِد جو نام لیوا ہیں

ضرور ہوں گے بفضلِ خیرِ حوضِ کوثر پر