جانِ جہاں
1

بیٹھا بعد ادب جو شہِ دوسرا ﷺ کے پاس

واللہ، خُوش نصیب وہ بیٹھا خُدا کے پاس

2

چاہیں تے⚠️ نَواز دیں بے حد و بے حِساب

رحمت کی ہے کلید سرِ انبیا کے پاس

3

یہ اُن کی بزمِ پاک کا فیضانِ خاص ہے

سُلطاں بیٹھتا ہے خُوشی سے گَدا کے پاس

4

رحمت کی جو تجلّیاں مشکلِ بشر میں ہیں

وہ پوچھتی ہیں بے نَوا سے حال آ کے پاس

5

دِل میں مِرے خِیالِ نبی ﷺ کا ہے جائزیں⚠️

خوشیوں کا اِک جہاں ہے دِلِ جلا⚠️ کے پاس

6

پوچھیں خُدا کی راہ کسی باخدا سے آپ

ہوتا ہے آشنا کا پتا آشنا کے پاس

7

ساؔجِد، نہیں ہے خوف مجھے یومِ حشر کا

گزری ہے زِندگی مِری آلِ عبا کے پاس