← جانِ جہاں
نامِ رسول ﷺ پاک سے طوفان ٹل گیا
سیلابِ غم کا راستہ بیکر⚠️ بدل گیا
اُن کے کرم سے رنگِ مقدّر بدل گیا
بے برگ و بے ثمر جو شجر تھا وہ پھل⚠️ گیا
حیراں عدو تھا اُن کے خداداد علم پر
بوجہل دیکھ کر نبی ﷺ کی شان جل گیا
اُن کی نگاہِ لطف سے کافور غم ہوئے
دل میں مرے مجھا⚠️ ہوا کانٹا نکل گیا
بے واسطہ ظہورِ نبی ﷺ کا خدا سے ہے
جلوۂ خدا کا آپ ﷺ کی صورت میں ڈھل گیا
دیکھا جو میں نے گنبدِ خضریٰ، ہزار شکر
دل تھا شکستہ حال، خوشی سے سنبھل گیا
ساجدؔ پہ ہوں گی رحمتیں بے حد و بے حساب
دیوانِ نعت لے کے وہ زیرِ بغل گیا