← جانِ جہاں
1
سامنے آنکھوں کے جب گُنبدِ خضریٰ ہو گا
للہ الحمد، کرم ہم پہ خُدا کا ہو گا
2
راحَت و کیف کا سامان مہیّا ہو گا
غمِ امروز نہ اندیشۂ فَردا ہو گا
3
خوب تَسکین لے گی ہمیں زمزم پلا کر
دردِ آلام کے ماروں کا مُداوا ہو گا
4
آج آفاق میں نقّارہ بجا ہے اُن کا
حشر کے روز فردوں⚠️ آپ ﷺ کا چرچا ہو گا
5
لوگ سب دوڑیں گے محبوبِ خُدا کی جانِب
عالَم اِک شورشِ فریاد کا برپا ہو گا
6
آپ ﷺ جب چشمِ عِنایات سے ہمیں دیکھیں گے
پھر بکھرا⚠️ لُطف سے دامانِ تمنّا ہو گا
7
قوسِ فکر ہے ساؔجِد کا بہت تیز، خوشا
شعر کے فن میں بھی اس کو یہ بطولی⚠️ ہو گا