← جانِ جہاں
1
ہونٹوں پہ اِنس و جاں کے صلوٰۃ و سلام ہے
کوئے شہِ شہباں⚠️ میں سدا ازدحام ہے
2
اُن کی رضا ہے مالکِ آفاق کی رضا
اُن کا کلام، ربِّ جہاں کا کلام ہے
3
اندوہ و غم سے اُن کو سروکار کچھ نہیں
جن کے لبوں پہ نامِ محمّد ﷺ کا جام ہے
4
اُن کا ہر اِک سُخن ہوا تفسیرِ وحیِ پاک
اُن کا ہر ایک قول خُدا کا پَیام ہے
5
آب و ہوا بِہِشت کی اُن کو عطا ہوئی
شہرِ رسُول ﷺ پاک میں جنّ کا قیام ہے
6
حضرت کی ذاتِ پاک ہے رحمتِ جہاں کی
حضرت سے فیض یافتہ ہر خاص و عام ہے
7
ساؔجِد بغیضِ⚠️ شان کریمی قبول ہو
نعتِ رسُول ﷺ ایک ہی اپنا یہ کام ہے