جانِ جہاں
1

آپ ﷺ کی شان عجب شان مدینے والے!

آپ ﷺ ایمان کی ہیں جان مدینے والے!

2

نہ مُنافِق کا اسے ڈر نہ عَدُوّ کا خدشہ

آپ ﷺ ہیں جس کے نِگہبان مدینے والے!

3

قُدسیوں کا جو سرِخیل ہے، جبریل امیں

آپ ﷺ کے در کا ہے دربان مدینے والے!

4

خاطِرِ زار کی کب ہوں گی مرادیں پوری

مُشکلیں ہوں گی کب آسان مدینے والے!

5

فاطمۂ پاک کے صدقے ہو مرض دُور مِرا

ہو مِرے درد کا درمان مدینے والے!

6

ذاتِ اللہ کا عِرفان اسے حاصل ہے

جس کو ہے آپ ﷺ کی پہچان مدینے والے!

7

اِک نظرِ لُطف و عِنایَت کی اِدھر بھی شاہا!

دِل ہے ساؔجِد کا پریشان مدینے والے!