← جانِ جہاں
1
اُس عِزّ و شاں کا کوئی عالی مَکاں نہیں
کوئی نبی ﷺ کے آستاں سا، آستاں نہیں
2
حُسنِ نبی ﷺ کی روشنی ارض و سما میں ہے
کوئی بتائے، حق کی تخلیق کہاں نہیں
3
پہلو میں جس کے یادِ رسُولِ کریم ﷺ ہے
اُس کے نصیب میں غموں کی آندھیاں نہیں
4
شوقِ رسُول ﷺ لے اُڑے گا ایک آن میں
پتّے کی گر پہ تاب نہیں اور تواں نہیں
5
کھو ثنائے خواجہ ﷺ ہوں یہ جانتے ہوئے
اُن کے بیانِ وصف کے قابل زُباں نہیں
6
ہر اِک قدم پہ اُن کی توبہ⚠️ ہے دیکھیں گر
میرے انیس جاں ہیں وہ ہرگِز گُماں نہیں
7
ساؔجِد نہ جس میں حُبِّ نبی ﷺ ہو، وہ دِل نہیں
خُوشبو نہ جس میں ہو نبی، وہ گُلستاں نہیں