← جانِ جہاں
کون ہمسرِ آپ ﷺ کے ہے زمرۂ اقبال کا
کون ہے مدِ مقابل اُن کی نوری آل کا
کُل جہاں کے آپ ﷺ شاہد ہیں بتوفیقِ خدا
حق نے اُن کو علم بخشا ہے ہمارے حال کا
جنسِ وصنِ⚠️ مصطفیٰ ﷺ خالص، مصفّیٰ اور پاک
رات دن چلتا ہے بنکلا⚠️ آپ ﷺ کی نکسال⚠️ کا
دُور ہو جائیں گے اندھیرے نبی ﷺ کے لطف سے
کچھ بھی اندیشہ نہیں ہم کو سیاہ اعمال کا
لوٹتے ہیں دولتِ ایماں کو دلکش راہزن
رنگ ہوتا ہے طلسمی شیطنت کے جال کا
مرحبا، بس جائے دل میں اُن کی یاد اُن کا خیال
دل میں اک ذرّہ رہے باقی نہ استعمال⚠️ کا
ہر گھڑی ساجدؔ رخِ مقصود ہو پیشِ نظر
ہو رہا ہے ملے سفر تیزی سے ماہ و سال کا