← جانِ جہاں
اِک چشمِ کرم میری طرف سروِ عالَم ﷺ
دِل تیر الَم کا ہے ہدف سروِ عالَم ﷺ
مشکل ہے، سما جائے وہ تجزیہ⚠️ و بیاں میں
جو آپ ﷺ کو حاصل ہے شرف سروِ عالَم ﷺ
سینے میں گلا آپ ﷺ کے، رکھتے ہیں خزینے
دِل اُن کے ہیں انمول صدف سروِ عالَم ﷺ
بڑھ کر ہے مجھے ساغَرِ جمشید سے، واللہ
یہ آپ ﷺ کے کوچے کا خَذف سروِ عالَم ﷺ
بھر دیں میرا دامانِ مراد اے شہِ شاہاں ﷺ
بر نامِ علی شاہِ نجف سروِ عالَم ﷺ
اللہ سے بَخشِش کی کریں میری شفاعت
حاضِر ہوں یہ فردِ بکف⚠️ سروِ عالَم ﷺ
اللہ، شہِ دیں ﷺ کی امامت ہو میسّر
ساجدؔ ہو خوشا، شامِل صف سروِ عالَم ﷺ