← جانِ جہاں
1
کون ہمسرِ آپ ﷺ کے ہے زمرۂ اقبال کا
کون ہے مدِ مقابل اُن کی نُوری آل کا
2
کُل جہاں کے آپ ﷺ شاہد ہیں بتوفیقِ خُدا
حق نے اُن کو علم بخشا ہے ہمارے حال کا
3
جنسِ وصنِ⚠️ مُصطفٰؐے ﷺ خالص، مصفّیٰ اور پاک
رات دِن چلتا ہے بنکلا⚠️ آپ ﷺ کی نکسال⚠️ کا
4
دُور ہو جائیں گے اندھیرے نبی ﷺ کے لُطف سے
کچھ بھی اندیشہ نہیں ہم کو سیاہ اَعمال کا
5
لوٹتے ہیں دولتِ ایماں کو دِلکش راہزن
رنگ ہوتا ہے طلسمی شیطنت کے جال کا
6
مرحبا، بس جائے دِل میں اُن کی یاد اُن کا خِیال
دِل میں اِک ذرّہ رہے باقی نہ استعمال⚠️ کا
7
ہر گھڑی ساؔجِد رُخِ مقصود ہو پیشِ نظر
ہو رہا ہے ملے سفر تیزی سے ماہ و سال کا