جانِ جہاں
1

قبولِ سروِ عالَم ﷺ سلام ہو جائے

پَیامِ اُن کا ہمارے بھی نام ہو جائے

2

رہے خِیالِ نبی ﷺ ہر گھڑی دِل و جاں میں

اسی میں عمر یہ ساری تمام ہو جائے

3

نبی ﷺ و حق کے سِوا کچھ مجھے نہ یاد رہے

غمِ زمان و مَکاں زیرِ دام ہو جائے

4

اِلٰہی! اُن کی مِرے دِل میں ایسی چاہت ہو

مِرا بھی چاہنے والوں میں نام ہو جائے

5

مِرے حضور! اِدھر بھی نظر ہو رحمت کی

عطا سرُور کا مجھ کو بھی جام ہو جائے

6

نبی ﷺ کے لُطف و کرم کا یہ فیض ہے اودنی⚠️

کہ بندہ اُن کی نظر سے اِمام ہو جائے

7

نبی ﷺ کی نعت لکھوں رات ہو کہ دِن ساؔجِد

نصیبِ اِلٰہی! سعادت مُدام ہو جائے