← جانِ جہاں
مظہرِ حسنِ خُدا ہے روئے حضرتِ مصطفیٰ ﷺ
رحمتوں کا ابر ہے گیسوئے حضرتِ مصطفیٰ ﷺ
عرش پر روشن ہیں نُورِ مصطفیٰ ﷺ کے فتنے⚠️
باغِ جنّت کے گلوں میں بوئے حضرتِ مصطفیٰ ﷺ
کمل گیا اِک راز بنگامِ⚠️ ولادتِ آپ ﷺ کے
بر گیا سجدے میں کعبہ سوئے حضرتِ مصطفیٰ ﷺ
اُن کی پیشانی سے سُورج مانگتا ہے روشنی
نُور کی جاری ہے ہر دم جوئے حضرتِ مصطفیٰ ﷺ
ہر گھڑی آباد ہیں بازار اُن کے شہر کے
سب سے پُر رونق جہاں میں کوئے حضرتِ مصطفیٰ ﷺ
آپ ﷺ دیتے ہیں دلاسا غم کے ماروں کو سدا
ہے سہارا خَلق کا پہلوئے حضرتِ مصطفیٰ ﷺ
خوب آتا ہے مزا ساجدؔ خُدا کے ذِکر میں
جب خیالوں میں ہے ابروئے حضرتِ مصطفیٰ ﷺ