← جانِ جہاں
1
ذاتِ نبی ﷺ سے ذاتِ کیا حق کی عَیاں نہیں
جلوہ جہاں میں شاہِ رُسُل ﷺ کا کہاں نہیں
2
آئینۂ جمالِ خُدا اہلِ بیت ہیں
اس خاندان سا جہاں میں خاندان نہیں
3
مِعراج پر نبی ﷺ کے نبضیں⚠️ رکی رہیں
عالَم کی روح آپ ﷺ کیا جانِ جہاں نہیں
4
اسما و ذات اور صِفاتِ آپ ﷺ میں ہیں جمع
دُنیا میں آپ ﷺ ایسا ذِکرِ بے گُماں نہیں
5
بعد از خُدا حضور ﷺ ہیں آفاق میں بڑے
اس آستاں سے بڑھ کے کوئی آستاں نہیں
6
سارے جہاں میں روحِ محمّد ﷺ مُحیط ہے
تحت الثّریٰ سے عرش تک آقا ﷺ کہاں نہیں
7
ساؔجِد خُدا قبول کرے نعتِ مُصطفٰؐے ﷺ
گو جانتا ہوں نعت کے قابلِ زُباں نہیں