← جانِ جہاں
ذکر درود پاک ہے گھر گھر رسول ﷺ کا
چرچا ہے صبح و شام برابر رسول ﷺ کا
کُل انبیا جہاں کے اُن سے ہیں فیض یاب
جلوۂ خدا کی ذات کا پیکر رسول ﷺ کا
ذاتیں ہیں دو معانی و الفاظ کی طرح
حق کا رسول ﷺ، خالقِ اکبر رسول ﷺ کا
بخت آسمان اور زمیں کے دل و جگر
کعبہ ہے اور روضۂ انور رسول ﷺ کا
پھیلا ہے دشمنِ مصطفیٰ ﷺ از شرق تا بہ غرب
حق کی عطا ہے قبضۂ⚠️ جہاں پر رسول ﷺ کا
عزّت رسولِ پاک ﷺ کی عزّت خدا کی ہے
پیشِ ندوۂ⚠️ بلند سدا سر رسول ﷺ کا
ساجدؔ! کروں میں شکر کے سجدے تمام عمر
مل جائے چومنے کو اگر در رسول ﷺ کا