جانِ جہاں

مِعراج

مقطع ↓
1

ہم پہ عُقدہ کھل گیا مِعراج کا

جلوۂ حق متّصل حق سے ہوا

2

بے قیاس و بے تکیف، مرحبا

وَصل، مابین خُدا و مُصطفٰؐے ﷺ

3

جو ہوئی مِعراج کی شب گفتگو

راز وہ مخفی کہاں اب تک کھلا

4

سربسر ہے روح وہ جانِ جہاں

اُن سے ہے جلوہ فِشاں ربِّ العلا

5

رحمتِ لِلعالَمین، ذاتِ نبی ﷺ

محسن اُن کا رونقِ ارض و سما

6

مستفیض اُن سے ہوئے سارے نبی ﷺ

درجہ سب سے آپ ﷺ کا اعلیٰ ہوا

7

تُجھ کو ساؔجِد چشمِ حق میں ہو عطا

دیکھنا اُن کو ہے حق کا دیکھنا