جانِ جہاں
1

ذِکر درود پاک ہے گھر گھر رسُول ﷺ کا

چرچا ہے صبح و شام برابر رسُول ﷺ کا

2

کُل انبیا جہاں کے اُن سے ہیں فیض یاب

جلوۂ خُدا کی ذات کا پَیکر رسُول ﷺ کا

3

ذاتیں ہیں دو معانی و الفاظ کی طرح

حق کا رسُول ﷺ، خالِقِ اکبر رسُول ﷺ کا

4

بخت آسمان اور زمیں کے دِل و جگر

کعبہ ہے اور روضۂ اَنُور رسُول ﷺ کا

5

پھیلا ہے دُشمنِ مُصطفٰؐے ﷺ از شَرق تا بہ غَرب

حق کی عطا ہے قبضۂ⚠️ جہاں پر رسُول ﷺ کا

6

عِزّت رسُولِ پاک ﷺ کی عِزّت خُدا کی ہے

پیشِ ندوۂ⚠️ بُلند سدا سر رسُول ﷺ کا

7

ساؔجِد! کروں میں شُکر کے سجدے تمام عمر

مل جائے چومنے کو اگر در رسُول ﷺ کا