← محرابِ جاں
1
ہر ایک ذرّے میں ہے جو نِہاں وہی ہے خُدا
جو ہر جگہ ہے تجلّی فِشاں وہی ہے خُدا
2
جہاں سارا ہے آغوشِ نُور میں جس کی
کراں سے تا بہ کراں بے کراں وہی ہے خُدا
3
جہاں میں نعمتیں جس کی ہیں بے حِساب و شُمار
جو بے مِثال ہے اور بے نِشاں وہی ہے خُدا
4
تمام چہرے ہیں جس کی تخلیقوں کے چِراغ
تمام جس کے ہیں یہ آستاں وہی ہے خُدا
5
ہیں جس کے مسخّر⚠️ جنّ و وحشی⚠️ و انساں
طیور جس کے لیے نغمہ خواں وہی ہے خُدا
6
نہیں ہے عالَم کو ٹھکانا⚠️ جس کے جلووں میں
ہے جس کا ہر گھڑی تازہ جہاں وہی ہے خُدا
7
اسی کا حسن ہے ساؔجِد جہاں کی زیبائی
سبھی جس کی ہیں رعنائیاں وہی ہے خُدا