نور و سرور

آپؐ نُورِ ہدایت کا مینار ہیں

انبیاءؐ کی جماعت کا سردار ہیں

آپؐ کا جسمِ اطہر نشانیٔ حق

اختیارِ خدا سے وہ مختار ہیں

ہر گھڑی ہے وجودِ خدا پر نظر

آپؐ شام و سحر محوِ دیدار ہیں

چاہیے مجھ کو اِک داستانِ نبیؐ

اور ساری حکایات بے کار ہیں

آپؐ کی مثل دنیا میں ممکن نہیں

آپؐ خلاقِ عالم کے شہکار ہیں

ہے عیاں اُن سے حُسن و جمالِ خدا

اُن سے ظاہر حقیقت کے انوار ہیں

اہلِ ارض و سماوات ساجد سبھی

مدحتِ شاہِؐ میں زمزمہ بار ہیں