← نور و سرور
1
آپؐ نُورِ ہدایت کا مینار ہیں
انبیاؑ کی جماعت کا سردار ہیں
2
آپؐ کا جِسمِ اطہر نشانیٔ حق
اختیارِ خُدا سے وہ مُختار ہیں
3
ہر گھڑی ہے وجودِ خُدا پر نظر
آپؐ شام و سحر محوِ دِیدار ہیں
4
چاہیے مجھ کو اِک داستانِ نبیؐ
اور ساری حکایات بے کار ہیں
5
آپؐ کی مِثل دُنیا میں ممکِن نہیں
آپؐ خَلّاقِ عالَم کے شہکار ہیں
6
ہے عَیاں اُن سے حُسن و جمالِ خُدا
اُن سے ظاہر حقیقت کے اَنوار ہیں
7
اہلِ ارض و سماوات ساؔجِد سبھی
مِدحتِ شاہؐ میں زمزمہ بار ہیں