نور و سرور
1

اے حبیبِؐ خُدا سلام علیک

جلوۂ کِبریا سلام علیک

2

جانِ بیمار کا عِلاج ہیں آپؐ

آپؐ دِل کی دوا سلام علیک

3

آپؐ ہیں ابتدائے زمانے کی

آپؐ ہیں انتہا سلام علیک

4

عرش کی رفعتیں ہیں صلِّ علیٰ

آپؐ کے زیرِ پا سلام علیک

5

سارا عالَم ہے آپؐ سے روشن

آپؐ نُورِ خُدا سلام علیک

6

آپؐ ہیں کائنات کا مقصود

آپؐ ہیں مدّعا سلام علیک

7

ایک ساؔجِد کے ہی نہیں سب کے

آپؐ ہیں آسرا سلام علیک