نور و سرور

اُن کی دلبری پہ جُھکلا ⚠️ ہے زمانۂ اللہ

وہ ہیں اللہ کی رحمت کا خزانۂ اللہ

اُن کی رُودادسے محفل کو سُرور آ جائے

حال آئے جو سُنیں اُن کا فسانۂ اللہ

دُور و نزدیک ہیں اُن کی نگاہوں میں عیاں

اُن کے سر پر ہی بجے تاجِ شہانۂ اللہ

اُن کی سیرت کی نہیں کوئی بھی دنیا میں مثال

اُن کی صورت بھی ہے لاریب یگانۂ اللہ

اب تو اللہ کرم ہو؛ مجھے بُلوائیں حضورؐ

قافلے ہوتے ہیں ہر روز روانۂ اللہ

اُن کی رحمت سے سدا اُن کے فقیروں میں رہوں

ساتھ اُن کے میں چلوں شانہ بشانۂ اللہ

اب تو ساجد کے بھی نام آئے حضوریؐ کا پیام

گائے یہ اُن کا فقیر اُن کا ترانۂ اللہ