نور و سرور

لا الہٰ إلا اللہ

مقطع ↓
1

سُنی جو دِل نے صدا لا الہٰ اِلّا اللہ

چلی خُوشی کی ہَوا لا الہٰ اِلّا اللہ

2

ہر ایک ذرّے نے توحید کی گواہی دی

جہان گُونج اُٹھا لا الہٰ إلا اللہ

3

خُدا سے دُور، بہت دُور اس کے بندے تھے

پَیامِ وَصل مِلا لا الہٰ اِلّا اللہ

4

چَمن چَمن میں ہَوائے بہار لہرائی

گُلِ مُراد کھِلا لا الہٰ اِلّا اللہ

5

صنم پرستی کی باطِل روش نے دَم توڑا

نبیؐ نے جُوں ہی کہا لا الہٰ اِلّا اللہ

6

سیہ دِلوں میں ہدایت کی روشنی آئی

عرب سے آئی نَوا لا الہٰ اِلّا اللہ

7

یہ جُملہ صِدق و یقین کا نشان ہے ساؔجِد

خُدا کی خاص عطا لا الہٰ اِلّا اللہ