نور و سرور

مدینے کے جب بام و در دیکھتا ہوں

میں سجدے میں اپنی نظر دیکھتا ہوں

نہ رستہ نہ زنجتِ سفر دیکھتا ہوں

میں اُن کی نظر راہبر دیکھتا ہوں

ہیں پُر کیف دن رات یادِ نبیؐ سے

طربِ خیز شام و سحر دیکھتا ہوں

نگاہوں میں میری ہر اِک شے حسیں ہے

میں ہر شے میں بے حسنِ نظر دیکھتا ہوں

مجھے یاد آتی ہے وہ چشمِ رحمت

میں جب بھی کوئی چشمِ تر دیکھتا ہوں

نگاہوں میں جلوے ہیں نُورِ نبیؐ کے

جہاں دیکھتا ہوں جِدھر دیکھتا ہوں

دلِ بے نوا یاد آتا ہے ساجد

پرندہ جو بے بال و پر دیکھتا ہوں