نور و سرور
1

محبوبِؐ کردگار رسُولِؐ خُدا ہُوا

فرزندِ آمنہؓ کا شۂِ دوسرا ہُوا

2

نُورِ خُدا سے نُورِ محمدؐ جُدا ہُوا

عالَم تمام مطلعِ نُور و ضِیا ہُوا

3

اُن کے فیوض سے ہمیں کیا عطا ہُوا

غم آشنا ہُوا کوئی نغمہ سرا ہُوا

4

جلوہ ہے نُورِ ذات کا صورت رسُولؐ کی

دیکھا ہے جِس نے اُن کو وہ حق آشنا ہُوا

5

منزِل نے بڑھ کے اِس کو گلے سے لگا لیا

جِس کارواں کا رہنما مصطفٰیؐ ہُوا

6

مِعراج کیا ہے اہلِ خِرد اتنا جان لیں

نُورِ رسُولؐ ‘ واصِلِ نُورِ خُدا ہُوا

7

صلِّ علیٰ ‘ محبتِ مہرِ علیؒ کا فیض

ساؔجِد بھی آج شامِلِ بزمِ ثَنا ہُوا