← نور و سرور
باغِ عالم کا رنگ و بُو ہیں آپؐ
آنکھ والوں کی آرزو ہیں آپؐ
آپؐ سے ہے تمام حُسن و جمال
حق کے محبوبِ خوبرو ہیں آپؐ
آپؐ کے نُور سے ہیں لوح و قلم
عرش و کرسی کی آبرو ہیں آپؐ
جِس کے دیدار کو نظر بے چین
دل کو ہے جِس کی جستجو ہیں آپؐ
قربِ حق، بے قیاس ہر لمحہ
ہر گھڑی حق کے روبرو ہیں آپؐ
بزم درِ بزم جِن کا چرچا ہے
ذکر ہے جِن کا گوبلو ہیں آپؐ ⚠️ [گوبلو: غیر واضح، شاید "گوبلو" یا "جُو بجو"]
شعرِ ساجد کا آپؐ کا عنواں ہیں
اِس کا موضوعِ گفتگو ہیں آپؐ