← نور و سرور
1
دِل و جاں میں ہے نُورِ فیضاں نبیؐ کا
کرم ہے جہاں پر فَراواں نبیؐ کا
2
ہے ذِکرِ نبیؐ آسماں اور زمیں پر
ہے ہر ایک ذرہ ثناخواں نبیؐ کا
3
خُدا کی تجلّی نبیؐ کا ہے پَیکر
خُدا کا ہے عِرفان ‘عِرفاں نبیؐ کا
4
مُحیطِ جہاں اُن کا ہے نُورِ رحمت
ہے سارے زمانے پہ احساں نبیؐ کا
5
اُنہی کے ذہن سے خُدا بولتا ہے
خُدا کا ہے فرمان ‘ فرماں نبیؐ کا
6
گزر کِس کا ہو اُن کے خَلوت کدے میں
کہ جلوت گہِ حق ہے ایواں نبیؐ کا
7
کبھی وہ بھی دِن رات آئیں گے ساؔجِد
میں ہوں گا مدینے میں مہماں نبیؐ کا