نور و سرور
1

پرتوِ ذاتِ بے نِشاں ہے رسُولؐ

حقِ تعالیٰ کا تَرجُماں ہے رسُولؐ

2

اُن سے پائیں اماں عَدُوّ اُن کے

سارے عالَم پہ مِہرباں ہے رسُولؐ

3

اُن سے ہیں فیض یاب شاہ و گَدا

رحمتِ حق کا سائباں ہے رسُولؐ

4

ذِکر اُن کا بہت ہی دِلکش ہے

مہر و اُلفت کی داستاں ہے رسُولؐ

5

ذات اُن کی ہے برزخِ کبریٰ

خَلق اور حق کے درمیاں ہے رسُولؐ

6

حق تعالیٰ سے وہ نہیں ہے جُدا

ذات کا جلوۂ عَیاں ہے رسُولؐ

7

وہ ہیں ساؔجِد اُنیسِ غم زدگاں

بے نَواؤں پہ مِہرباں ہے رسُولؐ