← نور و سرور
ہیں عرش و فرش پہ اُن کے جمال کی باتیں
وفا و مہر کی جُود و نوال کی باتیں
نبیؐ کی دید تھی سامانِ زندگی جِس کا
سُنی ہیں تم نے وہ شوقِ بلالؓ کی باتیں
ہیں مہر و ماہ کے لب پر کہانیاں اُن کی
جلال کے وہ فسانۂ جمال کی باتیں
وہ بے مثال ہیں ہر بات بے مثال اُن کی
کہاں سے لاوں میں اُن کی مثال کی باتیں
ہے بے قدسیوں کی زباں پر نبیؐ کا ذکرِ جمیل
مرا وظیفۂ جاں اُن کی آل کی باتیں
لے جو کوئی ہمیں باکمال اُس سے سنیں
جنابِ شاہِ رسلؐ کے کمال کی باتیں
بڑا مزا ہے محمدؐ کی نعت میں ساجد
خدا نصیب کرے کیفِ و حال کی باتیں