← نور و سرور
1
حُسنِ عالَم ہیں حق کا نِشاں آپؐ ہیں
نُورِ یزداں ہیں رُوحِ جہاں آپؐ ہیں
2
ایک عالَم ہے سرشاریوں کا وہاں
مستیوں کا جہاں ہے جہاں آپؐ ہیں
3
میرے خواجہؐ! نِگاہِ کرم اِس طرف
میرے مولیٰؐ! مسرّتِ جاں آپؐ ہیں
4
راہِ منزِل منور ہوئی آپؐ سے
جلوۂ حق ہے جِس سے عَیاں آپؐ ہیں
5
ہیں حسینؓ و حسنؓ پھول جِس باغ کے
اِس کی فصلِ گُلِ جاوِداں آپؐ ہیں
6
جبرئیلِ امیں ہے فقیر آپؐ کا
حور و غِلماں کے محبوبِ جاں آپؐ ہیں
7
آپؐ کا ذِکر ساؔجِد کی جانِ سُخن
اِس کا موضوعِ فکر و بیاں آپؐ ہیں