← نور و سرور
1
ہیں عرش و فرش پہ اُن کے جمال کی باتیں
وفا و مہر کی، جُود و نوال کی باتیں
2
نبیؐ کی دید تھی سامانِ زِندگی جِس کا
سُنی ہیں تم نے وہ شوقِ بلالؓ کی باتیں
3
ہیں مہر و ماہ کے لب پر کہانیاں اُن کی
جلال کے وہ فسانے جمال کی باتیں
4
وہ بے مِثال ہیں ہر بات بے مِثال اُن کی
کہاں سے لاؤں میں اُن کی مِثال کی باتیں
5
ہے قُدسیوں کی زُباں پر نبیؐ کا ذِکرِ جمیل
مِرا وظیفۂ جاں اُن کی آلؑ کی باتیں
6
ملے جو کوئی ہمیں باکمال اُس سے سنیں
جَنابِ شاہِؐ رُسُلؐ کے کمال کی باتیں
7
بڑا مزا ہے محمدؐ کی نعت میں ساؔجِد
خُدا نصیب کرے کیف و حال کی باتیں