← نور و سرور
1
دیتا ہے بزمِ حق کا پتا درِ رسُولؐ کا
نُورِ احَد ہے جو ہرِ پَیکر رسُولؐ کا
2
دِل کُھل گئے خُوشی سے سُنی جب نَوائے حق
پہنچا پَیامِ سرمدی گھر گھر رسُولؐ کا
3
یہ خاکدان ‘ نُور سے معمور ہو گیا
اِحسان ہے جہانِ بشر پر رسُولؐ کا
4
کِس کو ہے تاب برملا دیکھے رُخِ نبیؐ
جلوہ خُدا کا ہے رُخِ اَنور رسُولؐ کا
5
یہ کم نظر روئیں گے اپنی نِگاہ کو
دِیدار ہو گا جب سرِ مَحشَر رسُولؐ کا
6
رنج و الَم سے اِس کا کوئی واسطہ نہیں
ہونٹوں پہ جِس کے ذِکر ہے اکثر رسُولؐ کا
7
ساؔجِد ہے ذِکرِ مصطفٰیؐ ہی میری زِندگی
ہے شیفتہ مِرا دِلِ مُضطَر رسُولؐ کا