رباعیاتِ ساؔجِد
1

ہر چیز سے جب نُور خُدا کا ہے عَیاں

موجُود نہیں ایسے میں اللہ کہاں

ہر واسطہ کا پَر تو حق سے ہے وجود

اب غیر کہاں غیر کی اِمداد کہاں