رباعیاتِ ساجد

منشائے نبیؐ جس سے شریعت کا وجود

گر اُس کا نہیں پاس تو سب کچھ مفقود

ہو دین میں ایجاد، نہیں دین سے جو

یہ امرِ حقیقت ہے، وہ ہے مردود