رباعیاتِ ساؔجِد

جھوٹے اسباب

1

یہ قوم و نسب، رنگ و نسل کے القاب

فخر اور مباہات کے جھوٹے اسباب

ہے چشم حقیقت میں وہی اہل شرف

دِل جس کا ضِیا بار مِثال مہتاب