رباعیاتِ ساجد

رحمت سے خُدا تیرگیاں دور کرے

تقدیر سیہ رنگ کو پُرنور کرے

اے کاش! کُھلے دیدۂ باطِن میرا

حق، حجرۂ جاں جلووں سے معمور کرے