رباعیاتِ ساؔجِد

ظرف

1

غم کھائے کوئی جتنی ہے ہمت اس کی

وہ ضبط کرے، جتنی ہے وسعت اس کی

انسان پہ تکلیف سدا آتی ہے

اتنی ہی فقَط جتنی ہے طاقت اس کی