رباعیاتِ ساجد

مُنافِق

ہے کام مُنافِق کا لجاجت کرنا

لوگوں سے بیاں جھوٹی حِکایت کرنا

عزت وہ ذرا پائے تو کرتا ہے فساد

عادت ہے مُنافِق کی شرارت کرنا