رباعیاتِ ساؔجِد

اِحسان

1

اِحسان کوئی کرتا اگر ہے ہم پر

اِحسان کا اِحسان ہے بدلہ بہتر

بدلہ کی سکت گر نہ ہو، دو اتنی دُعا

بدلہ کے چکانے کا یقیں ہو یکسر