رباعیاتِ ساؔجِد

غضب

1

کی جس نے نہ آدمؑ کی فضیلت تسلیم

درگاہ خُدا سے وہ ہُوا رد و رجیم

ہوتا ہے وہ خالِق کا سزاوار غضب

جو بندۂ حق کی نہیں کرتا تعظیم