رباعیاتِ ساجد

تصوف

تسلیم حقیقت میں توقّف کب ہے

حق بات پہ لاریب تائف کب ہے

ماخذ نہیں ہے جس کا کتاب و سُنّت

وہ دفتر افکار، تصوف کب ہے